15 جون ، 2012
کراچی … کراچی سٹی کورٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عدالتی احاطے میں شہاب نامی شخص پرملزم عارف حسین اوراسکے بھائی نے تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے جھلسنے والے شخص کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر سٹی کورٹ تھانے منتقل کردیا جبکہ ملزم کا بھائی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سٹی کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی کے باوجود ملزمان تیزاب سے بھرا جگ سٹی کورٹ کے احاطے میں لانے کامیاب ہوگئے۔ ملزم عارف حسین کا بازو بھی تیزاب الٹنے کے دوران جھلس گیا۔ ملزم کے مطابق ایک سال قبل شہاب نے پہلے اسکے بھائی پرتیزاب ڈالا اور پھر بھابھی پر لیکن اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ شہاب اوراسکے خاندان پیشہ ور سونار ہیں اوراسی لئے تیزاب کا استعمال انکے لئے آسان ہے۔عارف کا کہنا تھا کہ شہاب نے میرے بھائی کا چہرا بگاڑا اور آج میں نے اسکا حساب برابرکردیا۔