کاروبار
15 جون ، 2012

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی

اسلام آباد… وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی سمری منظور کرلی ہے۔۔ اس کے تحت کل (ہفتہ سے) سے پٹرول تقریبا ساڑھے 10 روپیہ اور ڈیزل 6 روپیہ فی لٹر سستا ہوگا۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں گزشتہ 15دنوں میں 12 ڈالر کمی ہوئی ہے۔ اس بنیادپر اوگرا نے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویزتیارکرکے وزارت پٹرولیم کو بھجوائی تھی، اس پر وزارت خزانہ سے حتمی منظوری لے لی گئی ہے۔ منظور شدہ سمری کے مطابق پٹرول 10 روپیہ 46 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل 6 روپیہ 8 پیسے فی لٹر سستا ہوجائیگا۔ مٹی کا تیل 5 روپیہ 26 پیسے ، ایچ او بی سی 11 روپیہ 75 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجاویز کی منظوری دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 5 روپیہ 2 پیسہ کم ہوگی، اگلے پندرہ روز کیلئے ان نئی قیمتوں کے اطلاق کا باضابطہ اعلان آج کسی وقت کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :