پاکستان
15 جون ، 2012

ایم کیو ایم کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں، شرجیل میمن

ایم کیو ایم کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں، شرجیل میمن

کراچی… متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں امن کی صورتحال پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیاہے۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ایم کیوایم کے تحفظات کو حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں ،ٹارگٹ کلنگ صرف ایم کیو ایم کے کارکنوں کی نہیں اے این پی پیپلزپاٹی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بھی ہورہی ہے حکومت بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ ایک سوال پر شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کیلئے آستین کا سانپ ہیں ،جنہوں نے پیپلزپارٹی میں آنے کیلئے بھی رابطے کئے۔ شرجیل میمن نے کہا شریف برادران نام کے شریف ہیں، علی بابا چالیس چورکی تکرار کرنے والے خود چوروں کا ٹولہ ہیں۔

مزید خبریں :