پاکستان
15 جون ، 2012

وزیر خزانہ کی14ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی ہدایت

وزیر خزانہ کی14ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی ہدایت

اسلام آباد…کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیر خزانہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر برس پڑے اور کہا کہ پیر تک 14 ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی جامع منصوبہ فراہم کیا جائے۔ اسلام آباد میں کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تقسیم کار کمپنیوں میں کوئی پوچھنے والا ہے ، یا نہیں۔ اجلا س میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ ایک ہزار میگا واٹ بجلی نہ ہوتو دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور ملک میں چار ہزار میگا واٹ بجلی کی قلت ہے۔ جس پر وزیر خزانہ نے پوچھا کہ ملک میں اس طرح تو 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونی چاہیے 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کیوں ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں عوامی شکایات دور کی جائیں۔

مزید خبریں :