پاکستان
15 جون ، 2012

مسئلہ کشمیرکے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے، جنرل خالدشمیم

 مسئلہ کشمیرکے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے، جنرل خالدشمیم

اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں استحکام ایک خواب ہی رہیگا، اس کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ڈیفنس یونیورسٹی میں وارکورس سے خطاب میں جنرل خالدشمیم کاکہناتھاکہ سکیورٹی کاموجودہ ماحول نئیچیلنجزاورمواقع سے بھراہواہے،قومی سلامتی میں غیرروایتی خطرات کے نظریات نے جنم لیاہے۔ دہشت گردی اورشدت پسندی کی برائیوں کامقابلہ کرنے کیلئے فوج اورسویلین جانوں کی قربانی دیرہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم نے کہا کہ سرحدسے آگے کوئی مفادنہیں ، نہ ہی اپنے اصولی موقف پرکوئی دباؤقبول کریں گے۔ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کامکمل تحفظ کریگا۔

مزید خبریں :