پاکستان
15 جون ، 2012

کراچی:برما میں مسلمانو ں کے قتل عام کیخلاف جے یوآئی کی ریلی

کراچی… برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کراچی میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ریلی نکالی گئی،جس کی وجہ سے شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔کراچی میں جمیت علماء اسلام کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کا مقصد برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ ریلی کے دوران ریڈ زون کے اطراف اور شارع فیصل پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مزید خبریں :