پاکستان
15 جون ، 2012

لاہور پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

لاہور…لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 30 سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا،کوٹ لکھپت کے رہائشی ساجد کے ورثاء کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کا سب انسپکٹر عبدالغفور ،چوری کے ایک مقدمے میں تفتیش کیلئے ساجد کو جیل سے تھانے لایا ،،تھانے میں مبینہ تشدد سے حالت خراب ہونے پر اسپتال لیجایا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر اسے چھوڑ کر چلا گیا،ورثا ء نے الزام عائد کیا کہ ساجد پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوا ہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔

مزید خبریں :