15 جون ، 2012
اسلام آباد…اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑی پر جنگلات میں آگ لگ گئی جس پرچند گھنٹوں بعد قابو پالیاگیا، اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگے جنگلات میں آج دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والے عملے کوموقع پر پہنچا جبکہ ہیلی کاپٹر نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا۔ آگ لگنے کے مقام پر راستہ نہ ہونے کے سبب فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب نہ کیاگیا۔