15 جون ، 2012
نوشہرہ … مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا کہ ملک ریاض کی طرف سے سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام نوشہرہ میں مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر عوامی مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جان بوجھ کر حالات خراب کرکے ملک کو آمریت کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ رمضان کے فوری بعد انتخابات ہوں تاکہ حالات بہتر ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس نہ قومی ایجنڈا ہے نہ ہی عوامی مسائل کا حل ہے، وہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں اس لئے ہم ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔