پاکستان
15 جون ، 2012

پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ،حق پرست اراکین اسمبلی

 پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے ،حق پرست اراکین اسمبلی

کراچی…حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے حکومت کی جانب سے ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات بشمول سی این جی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کی تجاویز کاایم کیوایم کی جانب سے خیرمقدم کیا ہے اوروفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی کوششوں کوسراہااوران کازبردست خیرمقدم کیا۔ ایک بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے قیمتوں میں کمی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ عوام کے معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہوچکے ہیں اورسفیدپوش عوام کوشدیدمشکلات وپریشانیوں کاسامناہے جوفاقہ کشی اورانتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں ۔متحدوہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ غریب عوام پرمہنگائی کابوجھ مزیدکم کرنے کیلئے قیمتوں میں مزیدکمی کی کوششوں کوجاری رکھاجائے تاکہ مستقبل قریب میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

مزید خبریں :