15 جون ، 2012
لاہور … ہربنس پورہ میں اونچی آواز سے ڈیک سننے کے جھگڑے پر فائرنگ سے 55 سالہ خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ میں 2 پڑسیوں میں اونچی آواز میں ڈیک لگانے پر جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی، ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دونوں گھروں کا ایک ایک فرد ہلاک ہوگیا۔ مقتولین میں 55 سالہ مختاراں بی بی اور 25 سالہ ناظم شامل ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ۔