پاکستان
15 جون ، 2012

لاہور: خواجہ سراوٴں کا ساتھی کی گرفتاری اور پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

لاہور: خواجہ سراوٴں کا ساتھی کی گرفتاری اور پولیس تشدد کیخلاف احتجاج

لاہور … لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں خواجہ سراوٴں نے اپنے ساتھی کی گرفتاری اور پولیس تشدد پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواجہ سراوٴں نے الزام عائد کیاکہ فیکٹری ایریا میں رات گئے ان کے گرو میگھا کی سالگرہ کا فنکشن چل رہا تھا ، پولیس نے چھاپہ مار کر خواجہ سراوٴں پر تشدد کیا ، پیسے اور موبائل چھین لئے اور 2 خواجہ سراوٴں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔ خواجہ سرا وٴں نے تھانہ فیکٹری ایریا کے باہر احتجاج کیا ، ٹائر جلائے ، نعرے بازی اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ۔ بعد میں پولیس کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔

مزید خبریں :