پاکستان
15 جون ، 2012

ملک میں ایک ماہ کے دوران 198 افراد نے خود کشی کی، انسانی حقوق کمیشن

اسلام آباد … گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 198 افراد نے خودکشی کرلی جن میں 72 خواتین بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے بیشتر افراد نے غربت اور نامساعد حالات سے تنگ آکر اپنے ہاتھوں اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران خودکشی اور اقدام خودکشی کے کل 304 واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم پولیس نے صرف 51 واقعات کی ایف آئی آرز درج کیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے عرصے کے دوران ہی غیرت کے نام پر 34 خواتین سمیت 47 افراد کو بھی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ صرف سندھ میں غیرت کے نام پر 42 افراد قتل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 خواتین سمیت 19 افراد کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جن میں 6 کمسن بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں، تاہم صرف 2 واقعات کے ملزمان گرفتار ہوسکے۔

مزید خبریں :