پاکستان
15 جون ، 2012

چین نے پاکستان میں زر مبادلہ کیلئے 50 کروڑ ڈالر رکھنے کی پیشکش کردی

چین نے پاکستان میں زر مبادلہ کیلئے 50 کروڑ ڈالر رکھنے کی پیشکش کردی

اسلام آباد … چین نے پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر رکھنے کی پیش کش کی ہے اور یہ رقم زر مبادلہ کیلئے رکھی جاسکتی ہے۔ امکان ہے کہ رقم آئندہ ہفتے پاکستان منتقل ہوجائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ یہ رقم چین سرمایہ کاری کے طور پر رکھے گا تاہم رقم پر شرح منافع 4 فیصد اور سروس چارجز ڈھائی فی صد سالانہ کے لگ بھگ ہوسکتے ہیں۔ چین نے یہ پیش کش صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین میں کی ہے۔ 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے میں استعمال ہوں گے۔ چین نے توانائی کے بحران پر بھی مالی معاونت کی پیش کش کی ہے۔ چین نے سرکلر ڈیٹ کیلئے 7 کروڑ چینی یوان فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

مزید خبریں :