پاکستان
15 جون ، 2012

گزشتہ سال گندم برآمد کرنے سے ایک ارب روپے کا نقصان ہوا، نادر مگسی

کراچی … وزیرخوراک سندھ میر نادر مگسی نے کہا ہے کہ اسٹوریج نہ ہونے کے باعث گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم برآمد کرنا پڑی جس سے حکومت کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے میر نادر مگسی نے بتایا کہ محکمہ خوراک نے 1.412 ملین ٹن گندم حاصل کی، محکمے کا اپنا ذخیرہ 0.65 ملین ٹن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کے اسٹاک کو کھلے میں رکھا گیا ہے اور بتدریج آٹا ملوں اور چکیوں کو جاری کرنے کیلئے منتقل کیا گیا۔ وزیر خوراک سندھ نے بتایا اس سال فلور ملز میں فوڈ انسپکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ میر نادر مگسی نے بتایا کہ صوبے میں 172 فلور ملز کام کررہی ہیں۔ نادر مگسی نے بتایا کہ کراچی، گھوٹکی، سانگھڑ، خیرپور اور بینظیرآباد میں 5 لاکھ ٹن گنجائش کا ایک ایک جدید گودام بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :