15 جون ، 2012
میرپورخاص …میرپورخاص میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ آئے تین نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پاک کالونی کے رہائشی تین نوجوان جمڑاوٴ نہر میں تہتر موری کے مقام پر نہانے گئے۔ اس دوران ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوبنے لگا تو دیگر دوست بھی اس کی مدد کیلئے نہر میںآ گے تک چلے گئے لیکن تیز پانی کا بہاوٴ تینوں کو بہا لے گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے چار گھنٹے کی کوشش کے بعد دو نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جن کی شناخت شوکت مغل اور شہروز شیخ کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے نوجوان حسن غوری کی تلاش جاری ہے۔