15 جون ، 2012
کراچی …پی آئی اے میں قیادت کی تبدیلی کے باوجود قومی ایرلائن کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس وقت بھی پی آئی اے کے 11 طیارے اڑنے کی بجائے زمین پر بے کار کھڑے ہیں اور پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ ایر لائنذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پاس اس وقت طیاروں کے 16 انجن کم ہیں جبکہ فاضل پرزہ جات کی بھی شدید کمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 39 میں سے گیارہ طیارے اڑنے کی قابل نہیں۔ طیاروں کی کمی کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔ ابوظہبی پشاور اسلام آباد پرواز پی کے 264 کی آمد پانچ گھنٹے تاخیر ، لاہور بنکاک پرواز پی کے 892 دیڑھ گھنٹہ تاخیر اور کراچی سکھر 390 چار گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کراچی بحرین دوحا کراچی پروازیں پی کے 257 اور 258 طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔