15 جون ، 2012
صوابی…ضلع صوابی میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کئی گھنٹے تک صوابی مردان روڈ کو بند رکھا۔ ضلع صوابی میں بْدھ کی صبح سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ ہوکر بائیس گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔دن رات مسلسل بجلی کی بندش سے کرنل شیر کلے اور دیگر مضافات سے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور احتجاجی مظاہرہ کرکے مردان صوابی روڈ کوٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ بعد ازاں مظاہرین انتظامیہ کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔