15 جون ، 2012
لاہور … لاہور میں مسلم لیگ ن نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے حق میں مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے چیف جسٹس کے حق میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام بنادی جائے گی، افتخار محمد چوہدری کے خلاف کارروائی کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔