16 جون ، 2012
کوئٹہ ... خاران شہر میں نامعلوم افراد نے مزدوروں کے ڈیرے پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خاران کے کوئٹہ روڈ پر اٹھ مزدور ایک مکان میں رہائش پذیر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے ڈیرے پر دستی بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور جمیل احمد زخمی ہوگیا۔مسلح افراد نے دستی پھینکنے کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی۔زخمی جمیل احمد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا۔زخمی مزدور کا تعلق بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔