پاکستان
16 جون ، 2012

کراچی:نیب کی کارروائی، 6 ارب کے غبن میں وکیل گرفتار

کراچی ... کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نیب نے کارروائی کر کے 6 ارب کے غبن کیس میں وکیل ندیم احمدکو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق نیب نے نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے ندیم احمد ایڈوکیٹ کو حراست میں لیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ان پر 6 ارب روپے کے غبن کا الزام لگایا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں عدالت نے ریفرینس نمبر 3/2012 میں گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔تاہم ملزم کے پارٹنراسحاق شاہ ایڈوکیٹ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائی سیاسی انتقام ہے اور نیب کے پاس ندیم ایڈووکیٹ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

مزید خبریں :