16 جون ، 2012
دادو … دادو کی تحصیل میہڑ میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کچے کے علاقے گاوٴں بیدی لاشاری میں زمین کے تنازع پر کلہوڑہ برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں لاشاری برداری کے پاس آئے 3مہمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے میں مبارک، جبار اور مختیار ساعنیچو شامل ہیں ،جبکہ فائرنگ سے لاشاری برادری کا ایک شخص بھی زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں برادریوں کے درمیان ایک سال قبل شروع ہونیوالے مسلح تصادم میں اب تک 29افراد مارے جا چکے ہیں۔