پاکستان
16 جون ، 2012

پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ، 2افراد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ، 2افراد ہلاک

پشاور … پشاور کے نواحی علاقے متنی میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق پشاور سے درہ آدم خیل جانے والی گاڑی پر متنی کے قریب یوسف آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

مزید خبریں :