16 جون ، 2012
لاہور… پاکستان بارکونسل نے ڈاکٹرارسلان کے معاملے پر اکیس جون کولاہور میں وکلا ء کنونشن طلب کرلیاہے۔ پاکستان بارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے ایک قراردادکے ذریعے اٹارنی جنرل سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرارسلان کیس میں قانون کے مطابق کارروائی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔پاکستان بارکونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس کمیٹی کے سربراہ برہان معظم ملک کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے ارسلان افتخار ازخود کیس کونمٹانے کوسراہاگیا اورمطالبہ کیاگیاکہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ ،قانون اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحقیقات کی جائے۔اجلاس میں ارسلان افتخار کیس سے پیداہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیاگیا اوراس حوالے سے آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے 21جون کولاہورمیں وکلا ء کنونشن طلب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔