16 جون ، 2012
کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ویگن الٹنے سے 20مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن گروکت کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بیس مسافر زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے با ہر بتائی جاتی ہے۔