پاکستان
16 جون ، 2012

موبائل وڈیو اسکینڈل، انکوائری کمیشن کوہستان کے گاوٴں گدار روانہ

موبائل وڈیو اسکینڈل، انکوائری کمیشن کوہستان کے گاوٴں گدار روانہ

مانسہرہ… چیف جسٹس کے حکم پر کوہستان وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے اراکین ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوہستان کے دور افتادہ علاقے گدار پہنچ گئے ہیں،لڑکیوں کے زندہ یا مردہ ہونے کے ڈرامے کا آج ڈراپ سین ہو جائے گا۔ انکوائری کمیشن میں کمشنر ہزارہ ڈویژن خالد خان عمرزء،جسٹس منیرہ عباسی،ڈی سی او کوہستان عقل بادشاہ،ڈی پی او عبدالمجید آفریدی سمیت انسانی حقوق کی رہنما فرزانہ عباسی بھی شامل ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق ناگزیر وجوہات کی بناء پر انکوائری میں شامل نہیں ہو سکیں۔ کمیشن کے اراکین تین ہیلی کاپٹرز کے ذریعے یونین کونسل پیج بیلہ کے گاوٴ ں گدار پہنچ گئے ہیں۔علاقے کے ڈی ایس پی بازمیر خان مقامی عمائدین اور سابقہ اراکین صوباء اسمبلی کے ہمراہ وڈیو میں نظر آنے والی یا مبینہ طور پر قتل کر دی جانے والی 5لڑکیوں کے والدین یا ورثاء کی کمیشن کے سامنے حاضری کو ممکن بنانے کے لئے دو روز پہلے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔بعض ذرائع کا کہنا ہے کہDSPنے افسران بالا کو لڑکیوں کے زندہ ہونے کی خوشخبری دے دی ہے۔

مزید خبریں :