پاکستان
16 جون ، 2012

ملک ریاض کے دکھڑوں سے بطور وکیل میرا تعلق نہیں،زاہد بخاری

ملک ریاض کے دکھڑوں سے بطور وکیل میرا تعلق نہیں،زاہد بخاری

لاہور… ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہاہے کہ ملک ریاض کے دکھڑوں سے بحیثیت وکیل ان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔اگرکوئی سازش ہورہی ہو تواسے بینقاب کرناچاہئے اوراگر عدلیہ کیخلاف کوئی سازش ہوئی تو وہ سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے۔ سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں آزاد عدلیہ کااتنا ہی احترام ہے،جتناکسی اورکے دل میں ہے،جہاں ججز کی عزت کوچیلنج کیاجائیگا،انہیں کوئی پیچھے نہیں پائے گا،زاہد بخاری کاکہنا تھاکہ وہ جس کیس میں وکیل تھے، اسے کامیابی سے انجام دیااور بطوروکیل جو موٴقف پیش کیا،وہ سپریم کورٹ میں من وعن ماناگیا،سب کوسچ بولناچاہئے ،سپریم کورٹ نے کلین چٹ نہیں دی۔سپریم کورٹ نے کہا،یقیناًایسا مواد موجود ہے جس کی تفتیش ہونی چاہئے،انہوں نے مزیدکہاکہ ملک ریاض کاکہناہے کہ انہوں نے کسی اینکر پرسن یامیڈیا پرسن کوکوئی پلاٹ نہیں دیا۔

مزید خبریں :