پاکستان
16 جون ، 2012

ارسلان کیس، اے این پی غیر جانبدار رہے گی، حاجی عدیل

ارسلان کیس، اے این پی غیر جانبدار رہے گی، حاجی عدیل

پشاور… عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ارسلان افتخار اور ملک ریاض کیس دو فریقین کا آپس کا معاملہ ہے، اے این پی اس تمام صورتحال میں غیر جانبدار رہے گی۔ پشاور سے جاری بیان میں حاجی عدیل نے کہا کہ ارسلان افتخار اور ملک ریاض کیس دو فریقوں کا آپس کا معاملہ ہے۔ اے این پی ایک اصول پسند جماعت ہے اور موجودہ میڈیا کی جنگ میں مکمل طور پر غیر جانبدار ہے۔ حاجی عدیل نے پارٹی کے وزراء اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے کسی بھی پروگرام میں شرکت اور اخباری بیانات جاری کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :