پاکستان
16 جون ، 2012

بجلی کا شارٹ فال6300میگا واٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال6300میگا واٹ تک پہنچ گیا

لاہور… انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی آمد کم ہونے کی وجہ سے ہائیڈل پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شارٹ فال 6300 میگاواٹ تک پہنچگیاہے ،دوسری جانب شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6300میگاواٹ ہے ،بجلی کی مجموعی پیداوار11ہزار480 میگاواٹ اور طلب 17ہزار780میگاواٹ ہے،،سسٹم کو ہائیڈل سے4500میگاواٹ،تھرمل سے 1390میگاواٹ اور آئی پی پیز سے5590میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 670میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے،،انرجی مینجمنٹ سیل نے شارٹ فال میں اضافے کاذمے دارتربیلا اور منگلا ڈیموں میں پانی کی کم آمدکوقراردیاہے،جس کی وجہ سے ہائیڈل پیداوار میں کمی کا سامنا ہے،،دوسری جانب شدیدگرمی کے دوران بھی لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے،جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں18سے20گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں لوگ پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔

مزید خبریں :