پاکستان
16 جون ، 2012

کوئٹہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ،2افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ،2افراد ہلاک، متعدد زخمی

کوئٹہ… کچلاک میں پولیس اور مشتعل مظاہرین کے درمیان فائرنگ، پتھراو اور بھگڈر کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 15افراد زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین نے کچلاک تھانہ اور قریب میں موجود پانچ گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ آج صبح چند مشتعل افراد نے ایک شخص کی جانب سے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں کوئٹہ چمن اور کوئٹہ زیارت روڈ کو ٹائر جلاکرٹریفک کے لئے بند کردیا اس دوران مشتعل مظاہرین نے کچلاک تھانے پر بھی حملہ کردیا اور پھر اسے آگ بھی لگادی، اس کے علاوہ وہاں قریب ہی موجود پانچ گاڑیوں کو بھی آگ لگادی،مشتعل مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراو بھی کیا اس دوران مشتعل افراد اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے، پتھراو اور موقع پر بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور ایس پی صدر ملک ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکارجبکہ گیارہ مزید افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اضافی پولیس اور ایف سی طلب کرلی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، دوسری جانب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیاہے۔

مزید خبریں :