02 ستمبر ، 2016
انگلینڈ نے پاکستان کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھےون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ انگلش ٹیم نے247 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کرکے کلین سوئپ کی گھنٹی بجادی ہے۔
ہیڈنگلی میں پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔سمیع اسلم 24 اور شرجیل خان 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس کے بعد کپتان اظہر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔
اس کے بعد وہ بھی ٹھنڈے پڑ گئےتیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کے 444 رنز دیکھ کر بھی پاکستانی بیٹسمینوں کا خون نہ گرمایا،سرفراز اور بابر اعظم 12 ، 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اننگرز میں دوسرا بڑا اسکور عماد وسیم نے کیا جو محض 57 رنز کا تھا ۔ جواب میں انگلش بیٹسمینوں کو بھی پاکستانی بالروں نے پریشان کیے رکھا۔محمد عرفان نے 2 شکار کیےتاہم انگلینڈ وکٹیں گنوانے کے ساتھ ساتھ ہدف کی جانب بڑھتا گیا۔
پاکستانی بولنگ،بیٹنگ کے دیے گئے محض 248 رنز کا دفاع،بمشکل 48ویں اوور تک ہی کر پائی۔معین علی نے اظہر علی کی گیند پر چھکا لگا کر انگلینڈ کی چوتھی فتح کا وننگ شاٹ لگایا۔
چوتھی ہار کے بعد گرین شرٹس پر اب کلین سویپ کی تلوار لٹک رہی ہے۔