02 ستمبر ، 2016
سلیمان سعادات...کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گجرنالے اور منظور کالونی سے 3 ہزار سے زائد مکانات کو گرادیا گیا۔
ڈائریکٹرانسداد تجاوزات کے ایم سی مظہر خان کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران گجرنالے اورمنظور کالونی میں بنائے گئے 3ہزار 240پختہ مکانات کو گرادیا گیا۔
گجرنالے میں دونوں اطراف سے ساڑھے14کلومیٹر جبکہ منظورکالونی نالے کے اطراف ساڑھے8کلومیٹرکے علاقے میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔
ڈائریکٹرانسداد تجاوزات کے ایم سی مظہر خان کے مطابق گجرنالہ اورمنظورکالونی میں صفائی کاکام تیزی سے جاری ہے جبکہ شہر کے تمام نالوں سے بھی تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔