پاکستان
02 ستمبر ، 2016

انٹربورڈ پیرکو پری میڈیکل کے نتائج جاری کرےگا

انٹربورڈ پیرکو پری میڈیکل کے نتائج جاری کرےگا

 

حکومت سندھ اور اینٹی کرپشن نے انٹربورڈ کو پری میڈیکل کے نتائج جاری کرنے کی اجازت دیدی، پیر کو میڈيکل کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انٹر بورڈ 5 ستمبر کو میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔بورڈ انتظامیہ زیر تفتیش 95 طلبا کے نتائج جاری نہیں کرے گی۔ انٹر بورڈ انتظامیہ 5 ستمبر کو ہوم اکنامکس گروپ کے نتائج کا اعلان بھی کرے گی۔

چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نتائج جاری ہونے کے بعد بھی نتائج کا جائزہ لے گی۔

مزید خبریں :