پاکستان
16 جون ، 2012

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، مختلف شہروں میں ریلیاں

سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی، مختلف شہروں میں ریلیاں

ملتان…سپریم کوٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہا ر یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔ ملتان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار کے وکلاء کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، وکلاء نے ہاتھوں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ڈسٹرکٹ بار روم میں جنرل باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا جہاں وکلاء نے اپنے خطاب میں چیف جسٹس اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازش کی شدید مذمت کی۔ فیصل آباد کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ڈسٹرکٹ بار میں جنرل ہاوٴس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلا نے چیف جسٹس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اوران کے شانہ بشانہ عدلیہ کے وقار کا تحفظ کرنیکا عزم کیا۔ سرگودھا میں وکلاء نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اظہار یکجہتی کیلئے دوسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا، ڈسٹرکٹ بار نے ایک قرار داد بھی پاس کی ہے۔ چنیوٹ کے وکلاء نے بھی ریلی نکالی، ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلا ف اْٹھنے والی ہر سازش کو بے نقاب کردیں گے اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سوات با ر ایسو سی ایشن نے عدلیہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اورضلعی کچہری سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔

مزید خبریں :