کاروبار
16 جون ، 2012

فرانس نے منڈا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ کیلئے رقم فراہم کردی، چیئرمین واپڈا

فرانس نے منڈا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ کیلئے رقم فراہم کردی، چیئرمین واپڈا

اسلام آباد … فرانس نے سوات کے قریب منڈا ڈیم کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کیلئے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں جبکہ تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب یورو فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ اسلام آباد میں واپڈا کے چیئرمین شکیل درانی نے جیو نیوز کو بتایاکہ 740 میگا واٹ کے اس ڈیم پر بھرپور رفتار سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 18 مہینو ں کے اندر فزیبلٹی رپورٹ، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائنگ کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ آئندہ مالی سال اس منصوبے پر 40 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس میں سے فرانس 30 کروڑ اور حکومت پاکستان 10 کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ ڈیم کی تعمیر سے جہاں 740 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی وہیں سوات شہر کو سیلاب سے بچانے میں بھی مدد ملے گی اور ڈیڑھ ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں :