پاکستان
03 ستمبر ، 2016

پی ٹی آئی کی ریلی میں نجی چینل کی اینکر کرین سے گر کرزخمی

 

احمد ریحان...لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی کی کوریج کے دوران ایک نیوز چینل کی خاتون اینکر ارضیٰ خان کرین سے گر کر زخمی ہوگئیں، انہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایک نیوز چینل کی اینکر پرسن چیئرنگ کراس مال روڈ پرپی ٹی آئی کی ریلی کی کوریج کررہی تھیں کہ کوریج کے دوران وہ کرین پراپنا توازن برقر ار نہ رکھ سکیں اور نیچے گرکر زخمی ہوگئیں۔

خاتون اینکر کے ساتھیوں نے انہیں اٹھا کر ایمبولینس تک پہنچایا اوراسپتال منتقل کیا۔

 

مزید خبریں :