پاکستان
04 ستمبر ، 2016

کرسچین کالونی حملہ :دہشتگردوں کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

کرسچین کالونی حملہ :دہشتگردوں کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

 

سیکورٹی فورسز نے کس کورونہ میں سرچ آپریشن کر کے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقےکورونہ میں کیا گیا، جہاں سے ورسک میں کرسچین کالونی میں حملہ کرنےوالوںکے 4مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔

گرفتار سہولت کاروں میں شاہد، اعجاز، ضیاء الرحمان اور ضیاء محمد شامل ہیں ، جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔

مزید خبریں :