04 ستمبر ، 2016
قمرعلی...کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے 28 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔
لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
بلدیہ ٹائون کے علاقے سعید آباد میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 10 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا،آپریشن میں بلدیہ ٹائون کے تمام تھانوں کی نفری حصہ لے رہی ہے۔