پاکستان
17 جون ، 2012

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات :ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

 کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات :ہلاکتوں کی تعداد6ہو گئی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات گئے سپرہائی وے سے ملحق گڈاپ ٹاوٴن کے علاقے ناگوری اسٹاپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے چاندنی چوک میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیاجبکہ بغدادی تھانے کی حدورسے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت آصف اور ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چھ سال کے بچے سمیت سات افراد موت کی آغوش میں چلے گے۔ڈی آئی جی ایسٹ زون شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمشید کواٹرز کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے گلو گروپ سے ہے۔

مزید خبریں :