پاکستان
17 جون ، 2012

کوہاٹ دھماکے کی ذمے داری تحریک طالبان نے قبول کرلی

کوہاٹ دھماکے کی ذمے داری تحریک طالبان نے قبول کرلی

کوہاٹ …کوہاٹ میں بم دھماکے سے چار پولیس اہل کاروں سمیت سات افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ خیبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے27 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ڈی پی او کوہاٹ مبارک زیب کے مطابق شدت پسندوں نے نہر لاری اڈے کے قریب ریڑھی میں بم نصب کر رکھا تھا۔ جیسے ہی پولیس موبائل وہاں سے گزری تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کردیا گیا۔ دھماکے سے موبائل میں سوار چار پولیس اہل کار اور تین راہگیر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے کی ذمے داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔اس سے پہلے خیبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے27 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، دھماکے سے 12 دکانیں اور10 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دھماکا بارود سے بھری گاڑی سے کیا گیا۔مرنے والوں میں تین بچوں سمیت اہلسنت والجماعت پاکستان لنڈی کوتل کے سرپرست اعلیٰ قاری عبدالرحیم بھی شامل ہیں.

مزید خبریں :