17 جون ، 2012
کچلاک…کچلاک میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔ مظاہرین نے کچلاک تھانے اور پانچ گاڑیوں کو آگ لگادی۔ کچلاک پولیس نے تھانے پر حملے اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ۔ چمن اور کوئٹہ۔ زیارت روڈ کو ٹائر جلاکر بلاک کردیا۔ مظاہرین نے کچلاک تھانے اور وہاں قریب ہی موجود پانچ گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پرپتھراو ٴکیا۔مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلے اور بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے قرآن پاک کی مبینہ بیحرمتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ۔ کچلاک پولیس نے تھانے پر حملے اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او کچلاک آصف غفورکے مطابق گرفتار ہونیوالے دو افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔