پاکستان
17 جون ، 2012

لوڈ شیڈنگ کے خلاف ن لیگ کی ریلی، شرکت کیلئے بینرزآویزاں

لاہور…لوڈ شیڈنگ کے خلاف مسلم لیگ ن کی ریلی کے لیے لاہورکے مختلف علاقوں میں بینرز لگادیئے گئے ہیں جن پر لوگوں کوریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہورمیں آج لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی نکالی جارہی ہے۔ ریلی لوہاری گیٹ سے شروع ہوکرنیلا گنبد پہنچے گی۔ ریلی کے حوالے سے مال روڈ اورملحقہ سڑکوں پربینر آویز اں کردیئے گئے ہیں۔ان بینرز پر مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں کی تصویر یں بھی لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :