17 جون ، 2012
پشاور…پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ صوابی، مردان اور بنوں کے بیشتر علاقوں میں تین دن سے بجلی کی سپلائی معطل ہے ۔پشاور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے بیس گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔ جس سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پشاور کے علاوہ ضلع صوابی، کوہاٹ، مردان،ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ مردان، صوابی اور بنوں کے صارفین نے تین دن سے بجلی نہ ہونے پر پیسکو کے خلاف اھتجاجی مطاہرے کئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔