کھیل
08 ستمبر ، 2016

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں9 وکٹوں سے فتح

پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں9 وکٹوں سے فتح

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے نو وکٹوں سے جیت لیا۔پہلے پاکستانی بالروں نے انگلش بلے بازوں کو بے بس کیا پھر گرین شرٹس کی لاٹھی چارج نے میزبان کو آٹھ آٹھ آنسو رلا دیئے۔

پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور خالد لطیف نے چھکے چوکوں کی برسات کر دی۔شرجیل کے 3 چھکے اور 7 چوکے لگائے جبکہ خالد لطیف کی اننگ میں 2 چھکے اور 8چوکے شامل تھے۔ دونوں نے 59۔59رنز بنا کر بیڑا پار لگا دیا۔

میچ میں انگلینڈکےخلاف سب سےبڑی 107 رنزکی شراکت بھی ریکارڈ بن گئی ۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ کا آغاز ہوا،تو پاکستانی شائقین کے ذہنوں میں ون ڈے کی کاکردگی گھوم رہی تھی۔جبکہ انگلش ٹیم کا مورال تھا بلند۔مگر اس بار پاکستانی بولر کچھ الگ انداز سے میدان میں اترے۔

پاکستانی بولنگ نے انگلش بلے بازوں کو ہلنے نہ دیا۔رنز کرنے کی کوشش میں بلے باز،شاہینوں کا شکار بنتے گئے۔ عماد وسیم اور حسن علی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

نوٹنگھم میں سب سے زیادہ رنز دے کر تنقید کی زد میں آئے وہاب ریاض نے شاندار کم بیک کیا،18 رنز کے عوض تین وکٹیں لے کر مین آف دا میچ قرار پائے۔

پاکستانی بیٹسمین میدان میں اترے،تو میزبانوں کو میدان میں دوڑا دوڑا کر برا حال کردیا۔شرجیل نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے

دوسرے اینڈ سے خالد لطیف نے بھی لاٹھی چارج جاری رکھا اور 2 کرارے چھکے اور 8 چوکے لگا کر انہوں نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی۔

گرین شرٹس کے سامنے انگلش بولر بے بس نظر آئے اور یوں ایک وکٹ کے نقصان پر،پاکستان نے 135 رنز کا ہدف،15ویں اوور کی آخری بال پر ہی با آسانی حاصل کرلیا۔

مزید خبریں :