17 جون ، 2012
لاہور …لاہور میں آج دوسرے روز بھی بیشتر پٹرول پمپ بند ہیں جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،لاہور میں آج بھی نصف سے زائد پٹرول پمپ بند ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہنگی ہوتی ہیں تو پٹرول پمپ مالکان فوری قیمتیں بڑھا لیتے ہیں۔لیکن جب کم ہوتی ہے تو کہتے ہیں کہ ابھی نوٹی فکیشن نہیں ملا،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کرکے پٹرول کی دستیابی پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔