17 جون ، 2012
ریاض…ولی عہد اور وزیر داخلہ سعودی عرب شہزادہ نائف بن عبد العزیزکی نمازجنازہ آج بعد نماز مغرب مکہ المکرمہ میں ادا کی جائے گی۔شہزادہ نائف کچھ عرصے علیل رہنے کے بعد ہفتہ کی صبح 78سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز ایک عظیم رہنما ہونے کے ساتھ ایک ہمدرد شخصیت کے طور پر مسلم دنیا میں جانے جاتے تھے۔ وہ گورنر ریاض سمیت دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے شہزادہ نائف بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد 2011 میں ولی عہد کی ذمے داریاں سنبھالیں۔ شہزادہ نائف نے چین فرانس ،اردن سے اعلی اعزازات اور تمغات حاصل کیے۔ان کو عوام دوست ولی عہد سمجھا جاتا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی منظم کوششوں کے باعث انھیں مضبوط رہنما تصور کیے جاتے تھے۔ شہزادہ نائف نے فلسطین اور لبنان سمیت کئی ملکوں کے مسلمانوں کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیلی تھون مہم کے ذریعے خطیر امدادی رقوم بھی اکٹھی کروائیں۔ان کا بہت سے مثبت کام مسلم دنیا میں ہمیشہ ان کا نام زندہ رکھیں گے۔