پاکستان
18 جون ، 2012

نوازشریف نے ملک کا پیسہ لوٹ کرمحلات بنائے، تحریک انصاف

پشاور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری شوکت علی یوسف زئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف دوسروں کی دولت سے محلات بناکر حب الوطنی کی بات کررہے ہیں۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کا پیسہ لوٹ کر محلات بنائے جبکہ عمران خان باہر کا کمایا ہوا پیسہ ملک میں لائے اور فلاحی ادارے قائم کئے،انہوں نے اگر محلات بھی بنائے تو یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں لائے گی اور تمام کرپٹ عناصر کا احتساب کیا جائے گا۔

مزید خبریں :