22 اپریل ، 2025
برطانوی جریدے برٹش میڈیکل جرنل ( بی ایم جے) کی جانب سے معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی دہلی میں صدر بی ایم جے ایڈوائزری بورڈ ڈاکٹر سنجے نے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلئےعالمی ایوارڈ کا اعلان کیا۔
تقریب سے آن لائن خطاب میں ڈاکٹر ادیب رضوی نے ادارتی بورڈ سے خطے کے دیگر طبی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔