پاکستان
25 ستمبر ، 2016

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کرے، شہباز شریف

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کرے، شہباز شریف

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے،کوئی قوم یاملک اس سے تنہا نہیں نمٹ سکتا ،برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھی تعاون کرے ۔

لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے برطانیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان پرامن ملک ہےاور خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو بھی موجودہ صورتحال پر تشویش ہےاور وہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتا ہے ۔

مزید خبریں :