Time 22 مئی ، 2025
پاکستان

خضدار واقعہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: خواجہ آصف

خضدار واقعہ دہشتگردی کی بدترین مثال ہے: خواجہ آصف
 لوگ پوچھتے ہیں کہ اس میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت کیا ہیں؟ ہم نے پہلے بھی ثبوت دیے ہیں: وزیر دفاع/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خضدار  واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور  یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ ایک شخص گجرات سے شروع ہوا، اس نے لوگوں کو زندہ جلادیا، اس کے بعد اس شخص نے دہشت گردی ایکسپورٹ کی۔

انہوں نےکہا کہ خضدار  واقعہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور  یہ جنگ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے شروع کی ہے۔

وزیر دفاع نےکہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ اس میں بھارت کے ملوث ہونےکے ثبوت کیا ہیں؟ ثبوت بھی ملیں گے، ہم نے پہلے بھی ثبوت دیے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں کلبھوشن پکڑا گیا تھا، یہ ثبوت نہیں ہےکیا؟ 


مزید خبریں :